عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ڈپٹی کمشنر نارووال

جمعہ 17 مئی 2024 23:11

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قمرالعثمان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نوید حیدر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی کی جاری ترقیاتی سکیمیں زیر بحث لائی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو مذکورہ بالا سکیموں پر جاری کام کی پراگرس، فنڈز کے اجراء اور اخراجات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈی سی نارووال کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر اور عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام تر سکیموں پر کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کے افسران کو جاری سکیموں پر کام کی کوالٹی اور معیار کی جانچ اور رامیٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی بابت ورکنگ سائٹس کے وزٹس کرنے بارے احکامات صادر کیے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں