ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیسز کا جائزہ

جمعرات 23 مئی 2024 19:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ضلع نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت جمعرات کو ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادویات کی خرید وفروخت سے متعلقہ ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بنائے گئے 13 کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہاکہ کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی اور میڈیکل سٹوروں کی سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے ، غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افراد کے خلاف فی الفور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں