ڈاکٹر محمود احمد کاوش کی ریٹائرمنٹ پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے الوادعی تقریب

جمعہ 24 مئی 2024 17:18

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) پرنسپل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نارووال ڈاکٹر محمود احمد کاوش کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سی۔ای۔او ایجوکیشن محمد یسن ورک،رجسٹرار یونیورسٹی آف نارووال کے پروفیسر ڈاکٹر حسیب سرور،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نارووال چودھری احسان الحق سمیت مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای۔او ایجوکیشن محمد یسین ورک کا کہنا تھا کہ جو لوگ فروغ علم کے لیے کوشاں رہتے ہیں انکا نام سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے ،ڈاکٹر محمود احمد کاوش ایک پرعزم،باہمت اور محنتی شخصیت کے مالک ہیں۔آپ نے اپنی تمام تر سروس انتہائی عزت اور احترام سے کے ساتھ مکمل کی ہے مجھے فخر ہے کہ ڈاکٹر محمود احمد کاوش جیسی عظیم شخصیات میری رفیق کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی۔او انفارمیشن چودھری احسان الحق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمود احمد کاوش کا شمار بین الاقوامی سطح پر اردو زبان و ادب کے بہترین محققین میں ہوتا ہے۔آپ درجنوں کتابوں،تحقیقی مضامین اور مقالہ جات کے مصنف ہیں۔آپ کی خدمات کے اعتراف میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آپ کو سٹار ایجوکیشن لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں