محکمہ اری گیشن کی غفلت یا نااہلی، ٹماٹر اور سبزیوں میں خودکفیل بنانے والے ربیع کینال کو تاحال پانی کی فراہمی شروع نہ ہو سکی

بدھ 24 ستمبر 2014 17:33

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) محکمہ اریگیشن کی غفلت یا نااہلی،پورے ملک کو ٹماٹر اور سبزیوں میں خودکفیل بنانے اور بھارت کو ٹماٹر برآمد کرنے والا ربیع کینال کو تاحال پانی کی فراہمی شروع نہ ہو سکی زمینداروں اور کاشتکاروں کااحتجاج دھرے کا دھرہ رہ گیابلوچستان اور ملک کوکروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ،زمینداروں اور کسانوں کا مستقبل داوٴ پر لگ گیابلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے دعویدار حکومت گرین بلوچستان کو بنجر اور غیر آباد کرنے والے اریگیشن اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ بلوچستان اور ملک زرعی نقصان سے بچ سکیں تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر نہر سے ربیع کینال نکال کر لفٹ کی زمینوں کو آباد کیا گیا جس سے لاکھوں ایکٹر پر محیط غیر آباد اور بنجر زمین آباد ہوئی اور اس کی آبادی سے بلوچستان گندم اور سبزیوں میں خود کفیل ہو گیا اور پورے میں میں ربیع کینال کی ٹماٹر اور سبزیوں کی فراہمی شروع ہوئی اور ربیع کینالز کی مشہور فصل ٹماٹر بھارت کو بھی درآمد کیا جاتا رہا اور اس آبادی اور پیداوار کی بدولت زمین اور علاقہ کی ویلیو میں بھی بے حد اضافہ ہوا اور اس علاقے میں روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر ہوگئے اور یہاں کام اور کاروبار کرنے کے لئے افغانستان تک کے لوگ بھی آئے اور محنت و مزدوری کی اور اسی ربیع کینال سے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چراغ روشن ہوئے لیکن اب ستم ہائے ستم یہ ہے کہ اسی ربیع کینالز کے لوگ پانی کی عدم دستیابی سے نقل مکانی شروع کر دی ہے اور محکمہ اریگیشن کے اعلیٰ حکام نے سر سبز و شاداب علاقہ کو پانی فراہم نہ کرکے صحرائے تھر بنا دیا ہے ربیع کینالز کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے احتجاج اور قومی شاہراہ بلاک کرنے کے باوجود بھی اریگیشن حکام کے کانوں تک جوں بھی نہیں رینگتی اور یہی صورتحال جاری رہا تو گرینو خوشحال بلوچستان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتااورساتھ ساتھ ربیع کینال کے زمینداروں اور صوبہ کروڑوں روپے کے زرمبادلہ سے محروم ہو جائے گانصیرآباد کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سازش کے تحت ملک اور بلوچستان کو کروڑوں روپے کی آمدنی فراہم کرنے والے ربیع کینال کو پانی کی عدم فراہمی اور سرسبزو شاداب علاقے کو صحرائے تھر بنانے والے نااہل حکام کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور بلوچستان اور ملک کو کروڑوں روپے کی نقصان سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں