دھرنوں نے ملک کی معیشت کونقصان پہنچایا،مولانا عبدالغفور حیدری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:33

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء)جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے دھرنوں نے ملک کی اقتصادی اور معاشی اصلاحات کو نقصان پہنچایا ملک کے معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران اور طاہر القادری ہیں مغربی کلچر کو پروان چڑھانے والے اپنی موت آپ مر چکے ہیں ملک میں ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی اور کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ جمعیت بنے گی غریب اور سادہ لوگوں کے حقوق کے دعویدار عمران خان کا انداز زندگی اور چھوٹے مکان کے بجائے 300کینال کے مکان میں شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں سول نافرمانی شروع کرنے والوں نے سب سے پہلے بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں پی ٹی وی اور میڈیا پرحملے میڈیا کو غلام بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں حکومت کی حمت عملی سے قادری اور عمران عوام میں زیرو ہو گئے ہیں،جنرل اسلم بیگ نے غیر ملکی ایجنڈے کے پلان کو منظر عام پر لاکر عمران اور قادری کو بے نقاب کر دیاملک میں نئے صوبے انتظامی اور بنیادی ضرورت کے تحت بننے میں کوئی قباحت نہیں لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتے ہیں سیاسی جرگہ کا کردار سیاسی شعبدہ بازی تک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جمیعت کے صوبائی رہنماء رحمت اللہ بنگلزئی کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولوی عبداللہ جتک سمیت دیگر عیدیداران بھی موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ لندن پلان کی حقیقت واضح ہونے کے بعد عمران خان اور مولانا قادری کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اور حکومت کی بہترین پلاننگ اور حکمت عملی سے غیر ملکی پلان اور دھرنے مکمل طور پر سیاسی موت کے شکار ہوگئے ہیں جلسوں اور دھرنوں نے نیا پاکستان اور انقلاب لانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ورغلا کر ہماری تہذیب اور ثقافت کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور مغرب کے آلہ کار نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کو متعارف کروا رہیں ہیں اور اس غیر ملکی سازش اور پیسہ سے ہماری اسلامی تہذیب کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا حیدری نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرہ کے ردعمل میں خطرناک تصادم کا خطرہ ہے دس ہزار لوگوں کو اکھٹے کرنے یا دھرنے دینے سے کو بھی استعفیٰ نہیں دیگا اگر یہی رت جاری رہی تو عمران خان ایک ہفتہ بھی وزیراعظم نہیں رہ سکیں گے تبدیلی جلسے جلوس سے نہیں بیلٹ اور ووٹ سے آتی ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت ملک میں انتظامی اور ضرورت کے تحت صوبوں کے قیام میں کوئی قباحت نہیں سمجھتی ہے لیکن ملک میں لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام نہیں ہونے چائیے سندھ کے عوام اور سندھی شہریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ سندھ کو متحد رکھیں سندھی کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قابل قبول ہوگاانہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے اور جمہوری نظام کو چلنے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے مولانا حیدری نے کہا کہ جمیعت نے بھی ملک میں اپنی سیاسی قوت کا بھر پور مظاہرہ 23اکتوبر کو کوئٹہ میں کریگی اور پورے ملک میں اپنی سیاسی طاقت کو ظاہر کریگی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں