نصیرآباد میں ،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ،سرکاری نرخ اور کرایہ سے بھی 50فیصد زائد قیمت اور کرایہ کی وصولی ہنوز جاری

بدھ 12 نومبر 2014 17:41

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء)نصیرآباد میں پٹرولیم اور ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر سرکاری نرخ اور کرایہ سے بھی پچاس فیصد زائد قیمت اور کرایہ کی وصولی ہنوز جاری حکومت اورریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کان پر جو ں بھی نہیں رینگتی ،ٹرانسپورٹر اور بے لگام پٹرولیم مالکان ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی پٹرولیم اور کرایوں کی قیمتوں کا جائزہ لیکر ان میں کمی کریں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کرنے کا جو اقدام اٹھایا ہے لیکن وہ نصیرآباد میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ملک بھر میں پٹرول 103.30روپے کے بجائے نصیرآباد میں 106.80کا فروخت ہو رہا ہے یا تو ضلعی حکومت قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے یا پھر پٹرولیم مالکان ریاست کے اند ریاست کے مصداق اپنی من مانی سے ہی پٹرولیم کے نرخ مقر کر رہے ہیں یا یوں کہا جائے کہ نصیرآباد میں پٹرولیم مالکان نے حکومتی رٹ کو یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے اور حکومت بھی بے بس ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے بیس سے تیس فیصد تک کرایوں میں کمی کر دی ہے اورحکومت بلوچستان نے بھی مختلف روٹس کے کرایوں میں کمی کی نوٹیفیکشن بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق کوئٹہ سے ڈیر مراد جمالی کا کرایہ 330روپے ہے لیکن ٹرانسپورٹ مافیاز کی اپنی من مانی جاری ہے اور ان کو لگام لگانے والی حکومت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اور اب تک وہی سابقہ کرایہ450روپے کرایہ وصول کیجاتی ہے نصیرآباد کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پٹرولیم اور ٹرانسپورٹرز کے من مانی اور حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ یہاں کوئی کمی نہ تو ٹرانسپورٹرز نے کی ہیں اور نہ ہی حکومت نے ان کو کرایہ کم کرنے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اورسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم اور ٹرانسپورٹرز کو سرکاری نرخ نامہ پر مکمل عمل کروائیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں