ڈیرہ مراد جمالی، مطالبات کے حق میں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 جنوری 2016 13:07

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء)ایریگیشن اینڈ پاورا یمپلائز یونین کی مرکزی کال پر چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات کے حل کیلئے ڈیرہ مراد جمالی کے ملازمین نے نصیرآباد کے زونل صدر عبدالحکیم جتک کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی مطالبات کے حل کے نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق ایریگیشن اینڈ پاورا یمپلائز یونین نصیرآباد کے زونل صدر عبدالحکیم جتک کی قیادت میں تمبو منجھو شوری چھتر کے ملازمین نے مرکزی کال پر چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زونل صدر عبدالحکیم جتک بختیار خان جتوئی خدا بخش سولنگی مٹھل خان خمیسہ خان گل محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایریگیشن کے ملازمین نے ہمیشہ محکمہ کی بھلائی اور آفیسران کی عزت کیلئے سیلاب بارشوں اور ایمرجنسی میں کام کرتے آئے ہیں لیکن ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے احتجاج کے دوران حکا م بالا کو دیئے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کو اب تک ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایری گیشن ایمپلائز یونین کے مطالبات فوری طور پر حل نہ کیئے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ کے آفیسران پر عائد ہوگی ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں