ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ حاجی غلام رسول جتوئی کے مقام پر سم شاخ اور فلو 50 سے زائد مکانات زیر آب آگئے

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ہیوی مشینری کے ذریعے سم شاخ کے پشتے مضبوط بنا کر پانی کا بہاو روک دیا گیا

جمعہ 28 اگست 2020 16:41

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2020ء) ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ حاجی غلام رسول جتوئی کے مقام پر سم شاخ اور فلو 50 سے زائد مکانات زیر آب آگئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ہیوی مشینری کے ذریعے سم شاخ کے پشتے مضبوط بنا کر پانی کا بہاو روک دیا گیا جمعہ کی علی الصبح سم شاخ میں طغیانی آنے کے بعد پانی کا دباو بڑھ گیا اور سم شاخ اور فلو ہونے کے باعث میر نصراللہ خان رند حاجی عبدالغفور جتوئی عبدالبشیر جتوئی اول خیر جتوئی سمیت 50 سے زائد مکانات زیر آب آگئے ہیں مقامی لوگوں کے گھریلو سامان بھی پانی میں بہہ گئے دیہات زیر آب آنے کی اطلاع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر قانونگو حاجی عبدالغنی چاچڑ اور پی ایس زاہد گل جمالی نے فوری طور پر ایکسیویٹر مشین کے ذریعے سم شاخ کے گوٹھ حاجی غلام رسول جتوئی کے مقام پر پہنچ کر پشتے مضبوط کروا کر دیگر گھروں کو زیر آب آنے سے بچا لیا سم شاخ اور فلو ہونے کا میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی نے بھی معائنہ کیا مقامی دیہاتیوں نے میر نصراللہ رند رئیس اول خیر جتوئی کی قیادت میں صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی اور ضلعی انتظامیہ کے حق میں نعرے بازی کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت کوششوں سے سم شاخ کے پشتے مضبوط بنا کر دیگر گھروں کو زیر آب آنے سے محفوظ بنا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں