عمران خان والی نہیں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے عوام بیدار ہو چکی ،میر ظفرالله خان جمالی

مثبت تبدیلی لانے کیلئے عوام کو چوکس ہونا پڑے گا، سابق وزیراعظم

بدھ 23 دسمبر 2015 19:14

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء ) سابق وزیراعظم میر ظفرالله خان جمالی کے حاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی میر فریدالله خان جمالی نے کہاکہ ملک کی کروڑ عوام تبدیلی چاہتی ہیں تبدیل آرہی ہے عمران خان والی نہیں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے عوام بیدار ہو چکی ہے عوام کے مسائل حل کرنے انصاف تک رسائی کیلئے ڈویژنل اور ضلعی آفیسران میرٹ پر تعنیات کرنے کی اشد ضرورت ہے جمالی خاندان نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود اور اجتماجی منصوبوں کیلئے جدوجہد کی ہے میڈیا معاشرے کی تیسری آنکھ ہے کرپشن لاقانونیت کو منظر عام پر لانے کی ذمہ داری میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سابق صدر محمد ایوب بھٹو نصیرمستوئی اور واحد بخش جتوئی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جبکہ قبائلی عمائدین معتبرین کے بھی مختلف وفود نے بھی ملاقات کی علاقہ مسائل سے آگاہ کیا میر فریدالله خان جمالی نے کہاکہ نے کہاکہ مثبت تبدیلی لانے کیلئے عوام کو بیدار ہونے پڑے گا انہوں نے کہاکہ لاقانونیت کرپشن نا انصافی کی وجہ سے عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہیں مثبت تبدیلی آنا شروع ہو چکی ہے عوام اپنے اچھے برے کے بارے میں جان چکی ہے کراچی پاکستان کا دل ہے جہاں پر پاک فوج رینجرز کی شب وروز محنت سے امن قائم ہوا ہے کراچی سمیت دیگر علاقوں کے امن میں رخنہ ڈالنے والے عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں اور کہاکہ زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے اور کہاکہ آئندے والا دور تبدیلی کا ہے عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں