نصیر آباد ،تخریبی کاروائیوں میں اضافہ ،نوتال چتھر کے درمیانی علاقے میں نامعلوم افراد نے دو ٹاوٴ راُڑادئیے

ہفتہ 7 فروری 2015 18:58

تمبو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) ضلع نصیر آباد میں تخریب کاروائیوں میں اضافہ نوتال چتھر کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے دو ٹاوٴ راُڑادئیے اندرون صوبے کے اضلاع میں بجلی کی فراہیم تعطل کا شکار ہوگئی سرکاری ذرائع کے مطابق نصیر آباد تحصیل چھتر خلیجی پولیس تھانہ کی حدود میں گڈو سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی مین سپلائی 220کے وی کے دو ٹاور ز نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اُڑاد یئے جس کے باعث اندرون صوبے کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی مزید تعطل کا شکار ہوگئی واقع کے بعدسیکیورٹی فورسز سمیت پولیس نے علاقے کا گھیرا وٴ کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں