قوم پرست سیندک پروجیکٹ ریکوڈک دیگر معدنی وسائل کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،حافظ حسین احمد
ہفتہ 7 فروری 2015 21:22
تمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہاکہ بلوچستان حکومت میں شامل قوم پرستوں نے ملکر سیندک پروجیکٹ ریکوڈک دیگر معدنی وسائل کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں کرسی محفوظ رہے بلوچستان کی دھرتی کی کوک سے پیدا ہونے والے وسائل غیروں کی جھولی میں جائیں ان کو کیا فرق پڑے گا وفاقی حکومت بلوچستان 23 گھنٹوں کی بجلی لوڈ شیڈنگ کر کے عوام سے بنگلہ دیش جیسا سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر تلی ہوئی ہے باغات جنگلات اور زراعت تباہی کے داہنے تک پہنچ چکے ہیں جس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا جے یو آئی نصیرآباد کے امیر مولانا عبدالله جتک ڈاکڑ عبدالوھاب رند اور میر نظام الدین لہڑی ودیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی بچکانہ اقدام کرکے بجلی کی 23گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کرکے بلوچستان کی معشیت کو تباہ کرنے بلوچوں سے پنجابیوں کابدلہ لینے پر تلا ہوا ہے جس سے بلوچ پنجابی نفرت کم ہونے کی بجائے اس میں مزید ہوا بھری جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اگر ناد ہندہ کے طور پر بجلی نہیں دی جا رہی ہے تو وفاق بلوچستان کا اربوں روپے کا مقروض ہے بلوچ عوام محبت وطن ہیں اور کہا کہ بلوچ عوام کو بلوچستان کی وقوم پرست حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی اپنی کرسی بچانے کیلئے وفاق کے سامنے یس مین کا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان سے حاصل ہونے والے ریکوڈک سیندک پروجیکٹ جیسے میگا پروجیکٹ میڑھ لیکر خود وفاق اور پنجاب کی جھولی میں ڈال رہے ہیں جو بہت بڑا المیہ ہے اور کہاکہ بلوچستان میں ایف سی کے پاس کنڑول ہونے کے باوجود بلوچستان میں بد امنی ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے تاکہ بلوچستان میں کوئی سرمایہ کار بلوچستان کا رخ نہ کریں اور بلوچستان کی عوام بیروزگاری سے تنگ آکر مجبوری کے طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو جائیں تاکہ غیر مقامی افراد کیلئے زمین خالی کرائی جا سکے۔
نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیرہ مراد جمالی ،سی این جی بھرتے ہوئےڈاٹسن کا سلینڈر پھٹ گیا ،ایک شخص جاں بحق ، 4 افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر زہر کھا کر خودکشی کر لی
سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے ،بتول اسدی
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی زیرصدارت محکمہ ریونیو کے افسران کا اجلاس
ضلع میں انکم ٹیکس کی وصولی کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیاجائے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد
پولیو مہم کی کامیابی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے ،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد
ڈیرہ مراد جمالی،جعفرآباد پولیس نے ڈکیتی کرنے والے گروہ سمیت دیگر ملزمان گرفتار کرکےمسروقہ سامان برآمد ..
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی اوستہ محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں جن اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی ..
محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں ،کمشنرنصیر آباد
ریونیو کے آفیسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں،کمشنر نصیرآباد
ککرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ، کمشنر نصیرآباد
نصیر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب