محمد صادق عمرانی، محمد دین داودپوتا ، محمد عارف جروارمحکمہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میں اپنے اپنے عہدیوں کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:58

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد کے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف جروار ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی محمد دین داودپوتا ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن تمبو محمد صادق عمرانی نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسویسی ایشن نصیرآباد کے سابق ڈویژنل چیئرمین میر مٹھا خان رند ضلعی صدر حاجی خان محمد سیال عبدالمجید بنگلزئی میر سلیمان خان رند عطاء الله ساسولی عبدالستار سومروعبدالصمد بنگلزئی بیبرک خان عمرانی سمیت دیگر اساتذہ کرام نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈی ای او محمد عارف جروارڈی ڈی او ڈیرہ مراد جمالی محمد دین داودپوتا اور ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن تمبو محمد صادق عمرانی نے کہاکہ نصیرآباد میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے غیر حاضر اساتذہ کی غیر حاضری کی روک تھام کیلئے کیلئے یونین کے عہدیدار اور اساتذہ کرام کو مکمل ساتھ دینا ہو گا تاکہ بند سکولوں کو کھول کر بچوں کے روشن مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جایا جاسکے غیر حاضر اساتذہ نہ صرف بچوں کے مستقبل کے قاتل ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کو بھی رزق حلال کھلانے کے بجائے حرام کھلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں معیار تعلیم کو اس وقت تک بہتر نہیں بنایا جا سکتا جب تک اساتذہ کرام اور والدین محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور والدین کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں کمیونٹی پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیر حاضر اساتذہ کی فوری اطلاع محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کو دیں تاکہ مذکورہ اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے اور کہاکہ جو ٹیچرز سکول کی راہ نہیں دیکھے گا اس کیلئے محکمہ ایجوکیشن سے تنخواہ ملنا ایک خواب ثابت ہو گا انہوں نے تمام اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ سکول کے اوقات کار میں غیر ضروری اساتذہ کا انتظامی دفتروں میں آنا بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پرگورنمنٹ ٹیچرز ایسویسی ایشن نصیرآباد کے سابق ڈویژنل چیئرمین میر مٹھا خان رند ضلعی صدر حاجی خان محمد سیال نے آفیسران کو یونین کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں