ڈپٹی کمشنر نصیرآبادکے آفس سے نامعلوم چور سائل کا موٹرسائیکل لے اڑے

منگل 15 اکتوبر 2019 23:11

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈیرہ مرادجمالی میںڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی آفیس سے نامعلوم چور سائل کا موٹرسائیکل چوری کرکے رفوچکر ہوگئے پولیس نے موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے آفیس کے باہرکھڑی لیاقت علی بھنگر کی موٹرسائیکل کو نامعلوم چابی چورچوری کرکے رفوچکر ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کرکے موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں