ڈیرہ مراد جمالی ،عوام پٹ فیڈر کینال کے کنارے پر موجود ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ، میر شاہ مراد خان رند

پیر 8 جون 2015 21:58

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) پیپلز پارٹی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے صدر میر شاہ مراد خان رند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام پٹ فیڈر کینال کے کنارے پر موجود ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ضلعی انتظامیہ بلدیہ کے تالاب کی فوری طور پر صفائی کرکے عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ گدھا گاڑی والے زہر آلود پانی دو سو سے تین سوروپے فی ڈرم فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پیٹ کی موزی بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی ڈی سیلٹنگ کے نام پر کسانوں زمینداروں کی ایک مرتبہ پھر کمر توڑ دی گئی ہے دوماہ لیٹ پانی ملنے کی وجی سے زمیندار کسان مہنگے داموں بیج خریدنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی وجہ سے کسان زمینداروں لاکھوں روپے کے مقروض ہو جائیں گے صوبائی حکومت فوری طور پر کسانوں زمینداروں کو سسبڈی دینے کیلئے اقدامات کرے اور کہاکہ نصیرآباد میں محکمہ خوراک کی گندم خریدرای غیر موثئر ہو چکی ہے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کے نام گندم خریدنے کا اعلان کرکے بڑے بڑے بیوپاریوں سے سر عام گندم خریدی چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کو کوئی نوٹس لینے والا موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں جاری گندم خریداری مہم کو صاف وشفاف نہ کیا گیا اور کسانوں زمینداروں کو بیج پر سسبڈی اور عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی نصیرآباد میں سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری نصیرآباد انتظامیہ اور محکمہ خوراک پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں