ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ جاوید اقبال وڑائچ کا نوشہرہ ورکاں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

جمعرات 9 مئی 2024 22:55

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ جاوید اقبال وڑائچ کا نوشہرہ ورکاں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ، تحصیل کورٹس میں تعینات ججز اور تحصیل بار کے صدر و جنرل سیکرٹری راؤ سبطین علی خاں اور دیگر سینئر وکلاء نے انکا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں اور ججز کی کورٹس کے باہر تعینات سکیورٹی کا جائزہ لینے کے علاوہ مقامی ججز سے ملاقات کی اور دو تھانوں کے علاقہ مجسٹریٹ تبدیل کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں عمر فاروق کی جگہ ملک عثمان ،تتلے عالی کے لیے راجہ زاہد اور کوٹ لدھا کے لیے ملک عثمان کی جگہ عمر فاروق کو علاقہ مجسٹریٹس لگا دیا گیا۔

انہوں نے مسجد اور بار کے حوالہ فنڈز کی جلد فراہمی بارے یقین دہانی کرائی ۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں