نوشہرہ ورکاں مرسی فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 19 مئی 2024 20:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں مرسی فاؤنڈیشن نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر مریضوں کا میڈیکل چیک اپ کرکے میڈیسن فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹر طلحہ زبیر چیمہ آئی اسپشلسٹ نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مریضوں کو مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کی جانب سے فری میڈیسن فراہم کی گئی دفتر مرسی فاؤنڈیشن میں منعقدہ میڈیکل کیمپ کی نگرانی مرسی فاؤنڈیشن کے بانی عمر دراز کالیا ،چیئر پرسن حاجی میاں خلیل احمد ،صدر حاجی عنایت اللہ ، سینئر نائب صدر رانا خالد محمود ، نائب صدر حاجی میاں محمد رفیق جنرل سیکرٹری میاں ضیاء اللہ،فنانس سیکرٹری سید شبیر حسین شاہ،انفارمیشن سیکرٹری ودیگر ممبران نے کی۔

\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں