محکمہ زراعت زمینداروں کو اعلیٰ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک کھادوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔چوہدری محمد اعجاز

ہفتہ 11 نومبر 2023 22:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) محکمہ زراعت (توسیع) زمینداروں کو اعلیٰ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک کھادوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) اوکاڑہ چوہدری محمد اعجاز نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت (توسیع) زمینداروں کو اعلیٰ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک کھادوں کی فراہمی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک زمیندار نے فیس بک پر ڈیلر کے خلاف جعلی کھاد کا مبینہ الزام لگایاجس پر محکمہ زراعت نے فوری کھاد کا سمپل لیکر لیبارٹری بھیجا تو کھاد بالکل صحیح نکلی۔انہوں نے زمینداروں کو پیغام دیا کہ اگر کوئی ڈیلر مبینہ طور پر جعلی کھاد کے کاروبار میں ملوث ہو تو محکمہ زراعت کو فوری شکایت کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں