شیر گڑھ‘ 2011/12 ءء کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز دے دئیے گئے

منگل 6 اکتوبر 2015 13:09

شیر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ضلع اوکاڑہ مس ناہید واصف نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف سکولوں کا سرپرائزوزٹ کیا اچانک وزٹ کے دوران احسن کارکردگی کے حامل سکولز کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی جبکہ کوتاہی کے مرتکب سکولوں کی انتظامیہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لیااس موقع پر شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے قلم کاروں سے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کا منظم نظام وضع کیا ہے تاکہ غیر حاضر طلباء و اساتذہ کرام کی حوصلہ شکنی ہو سکے EDO آفس ضلع بھر کے سرکاری سکولز میں معیار/ فروغ تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اس کیلئے تما وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں مس ناہید واصف نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر عہدیداران سجاد اکبر کاظمی ،رانا لیاقت علی ،پرویز اختر مہار ،فرزانہ یاسمین وٹو،خلیل احمد وٹو ،الہیٰ بخش ڈولہ ،یوسف لالہ،گلزار خان ،سید اکمل حسن کرمانی ،ظفر جاوید ،میاں شوکت علی وٹو ،محمد سلیم اختر ،صابر بیگو کا،عطاء محمد ،میاں محمد اشرف ،فرحان پرویز ودیگر عہدیداران کے پرزور مطالبے پر حکومت سے اجازت لیکر 2011/12 ءء کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز دے دئیے ہیں نئے ایجو کیٹرز جو9/14/16 اسکیل کے آرڈرز بھی کردئیے ہیں اب ملازمین کو باقاعدہ سالانہ ترقی بھی ملے گی انشاء اللہ بہت جلد 2013/14 ء ء کو بھی خوشخبری دیں گے ان کا80 فیصد کام بھی ہوچکا ہے تعلیمی کارکردگی کے اعتبار سے ضلع اوکاڑہ کو مثالی صوبہ بنانا میرا مشن ہے انشاء اللہ میاں شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ضلع اوکاڑہ کی دیگر اضلاع کو تعلیمی مثال دیں گے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں