یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیئریر کونسلنگ کی نمائش کا انعقاد

جمعہ 13 اکتوبر 2023 14:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2023ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیئریر کونسلنگ کی نمائش کا انعقادکیاگیا۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے دائریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ اور گلوبل گروپ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 800 سے زائد طلباء کو مختلف ممالک کی جامعات میں اسکالرشپ اور داخلے کے حوالے سے مفید معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

نمائش کا اہتمام ڈائریکٹر کیئریر کونسلنگ ڈاکٹر نسرین اختر نے کیا جب کہ اس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔

(جاری ہے)

دیگر منتظمین میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز، ڈاکٹر امجد علی، اور سینئرانتظامی افسر، صادق امین، شامل تھے۔ نمائش میں گلوبل گروپ آف ایجوکیشن کی ٹیم نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور کیڈٹ کالج اوکاڑہ سے آئے ہوئے طلباء کو بیرون ملک تعلیم کے مواقع اور ان کے حصول کے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر طلباء سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے بتایا کہ آج کی دنیا میں جامعات بین الاقوامی کمیونٹی اور کاروباری اداروں سے علیحدہ رہ کر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقعوں کے حصول میں مدد دینے کےلیے ان اداروں کے ساتھ اشتراک بے حد ضروری ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں