دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے لاش برآمد ،شناخت نہ ہو سکی

جمعہ 23 اگست 2019 12:47

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے لاش برآمد ،شناخت نہ ہو سکی
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کے ریلے سے جہاں لوگوں کی گھریلو اشیا ء تیرتی پھر رہی ہیں وہیں گزشتہ روز دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں نواحی علاقے ملہو شیخو کے قریب سے ایک نعش بھی برآمدہوئی ہے جسکی دریائے ستلج میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،این این آئی کے مطابق اطلاع ملنے پر 1122 کے اہلکاروں نے نعش نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے حویلی ہسپتال منتقل کر دی جسکی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں