پولیس نے چوچی ڈکیت گینگ کے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:35

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی کاروائی پولیس کے لیے چیلنج بننے والا بدنام زمانہ چوچی ڈکیت گینگ مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار جبکہ ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں ، ٹرالی ، رکشہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی کاروائی ضلع بھر کی پولیس کے لیے دردسراور چیلنج بننے والا بدنام زمانہ چوچی ڈکیت گینگ مرکزی ملزم سلیم عرف چوچی کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹرسائیکلیں، ٹرالی، چنگ چی رکشہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان ڈکیتیوں کے علاوہ دیگر سنگین دفعات کے متعدد مقدمات میں ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب تھے،جن کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان کی جانب سے دیے جانے والے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم رانا عمران ٹیپو نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ چوچی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں