رینالہ خورد ،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2افراد زخمی

منگل 9 جنوری 2024 15:36

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) رینالہ خورد میں 2مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق فیصل آباد روڑپرہیڈ برج پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے 41سالہ موٹر سائیکل سوار ثنااللہ موقع پرجاں بحق اور اس کاساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے واقعہ میں نواحی علاقے ایوب والا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 80سالہ انوار علی شدیدزخمی ہوگیا جس کا 80فیصدجسم جھلس گیا،ریسکیو1122نے موٹر سائیکل سوار کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں