شیر گڑھ میں وزیراعظم کی آمد کیلئے تین ہیلی پیڈ بن گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 25 اپریل 2016 18:39

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کی 29اپریل کو قصبہ شیر گڑھ آمد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ ان کے گندم کٹائی اور خطاب کے مقا مات پر تین ہیلی پیڈ بنائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنے سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر (ر) جاوید حسن کرمانی سابق صوبائی وزیر سید شوکت حسین شاہ کرمانی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے سید عاشق حسین شاہ کرمانی کی دعوت پر 29اپریل کی دوپہر نواحی قصبہ شیر گڑھ پہنچیں گے وزیر اعظم عاشق آباد زرعی فارم پر گندم کٹائی کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کرینگے انتظامیہ نے تین ہیلی پیڈز بنانا شروع کردیئے ہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے بھی وزیر اعظم کے شاندار استقبال کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں