انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم کے معیار اور تشخیص پر کانفرنس کا انعقاد

اتوار 16 ستمبر 2018 19:40

اوکاڑہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم(آئی ای ایل ٹی ایس) کے معیار اور تشخیص پر خصوصی کانفرنس بیک وقت بیس ڈسٹرکٹ کی گورنمنٹ ای لائبریریز میں منعقد کی گئی ،آن لائن لیکچر دیتے ہوئے آصف مشتاق نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ علمی رجحان کے مطابق نہ صرف ای لائبریریز قائم کی ہیں بلکہ ای لرن ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ملک کی تقدیر بدلنے کا بیڑا اٹھایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے، اس موقع پرپروگرام آفیسرز عفاف اکمل اور عدنان جاوید نے خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی ،ڈسٹرکٹ انچارج ای لائبریری اوکاڑہ محمد ابراہیم وڑائچ نے کہا کہ طلبا وطالبات کی رہنمائی کے لیے بیک وقت پنجاب کی بیس لائبریریوں میں آن لائن اس قسم کی دوسری کانفرنس منعقد کی گئی ہے ،انھوں نے کہا کہ ای لائبریری اوکاڑہ میں عنقریب کمپیوٹر کلاسز کے دوسرے بیچ کا آغاز ہورہا ہے جسکی فری رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سپوکن انگلش کی فری کلاسز سے سینکڑوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں کلاس 6thسے 12thتک پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سائنس مضامین کے طلبا وطالبات اپنے علم میں ای لرن ایپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں ڈسٹرکٹ انچارج ای لائبریری محمد ابراھیم وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف اور اُنکی ٹیم کے اقدامات قابل تعریف ہیں جسکی وجہ سے ای لائبریریزنے بہت کم وقت میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے کامیاب پروگرام منعقد کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں