اوکاڑہ، دوکان دار نے کپڑا چور گر وہ کی ایک خاتون کو پکڑکرپولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 19 جون 2019 23:43

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) دوکان دار نے کپڑا چور گر وہ کی ایک خاتون کو پکڑکرپولیس کے حوالے کر دیا جب کہ اس کی ساتھی دو خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں ،تفصیلات کے مطابق کریم ٹائون میں واقع طاہر کلاتھ ہائوس پر تین خواتین کپڑا خرید نے کی غرض سے آئیں دوکان دار طاہر پرویز دوکا ن پرآئے دیگر کسٹمر میں مصروف ہوارو تینوں خواتین دوکان سے 30ہزار روپے مالیت کاکپڑا چوری کرکے لے گئیں دوکان دار کی نظر کپڑے اور خواتین پر پڑی تواس نے اپنے ساتھیوں کی مددسے ایک کپڑا چور خاتون انعم بی بی زوجہ رفیق کو دوکان کے کچھ فاصلے پر جاتے پکڑلیا جس سی10ہزار روپے کالیت کا چوری کیاگیا کپڑا بھی برآمد کرلیا جبکہ اس کی دوساتھی خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں دوکان دار نے کپڑا چور خاتون اور برآمدکیاگیا کپڑا پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے حوالے کردیا، پولیس نے کپڑا چور خاتون اور اسکی دوساتھی خواتین پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شر وع کردی ہے دوکان دار نے پولیس کو بتلایا کہ اسکی دوکان سے پہلے بھی لاکھوں روپے کاکپڑا چوری ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں