اوکاڑہ، مرغی فروشوں کی ہڑتال جاری

بدھ 3 جون 2020 22:37

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) دیگر شہروں کی طرح تحصیل رینالہ خوردبھر میں بھی تمام چکن شاپس کی ہڑتال جاری ہے۔ نائب صدر قصاباں ملک رمضان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹ 260 روپے کے حساب سے مرغی کا گوشت نہیں بیچ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرغی زندہ 208اور گوشت 312 میں ہمیں پڑتا ہے ہمیں گورنمنٹ لسٹ کے مطابق نقصان ہو رہا ہے اسلئے ہم نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چکن سپلائی ڈیلروں کے خلاف یہ ہڑتال کی گئی ہے۔ سپلائی ڈیلر چوہدری اسامہ کا کہنا کہ ہمیں چکن فارمز سے ریٹ زیادہ مل رہا ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کے پی آر او ملک خالد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہڑتال سے لا علمی کا اظہارکیا۔ شہریوں کا کہنا کہ مرغی کے گوشت کو 260 روپے ہی بیچا جائے، مٹن اور بیف کا گوشت کا ریٹ ہماری استطاعت سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں