تعلیمی ترقی سے ہی ہم ملک و قوم کا مستقبل سنوار سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 22:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی سے ہی ہم ملک و قوم کا مستقبل سنوار سکتے ہیں بچوں کو بہترین زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے حکومت پنجاب محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس سے ہمارے بچے بہتر ین تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا نے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے سرکاری سکولوں میں پڑھائی کے معیار اور اساتذہ کی کار کردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان محکمہ تعلیم کی کار کردگی پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اپنا فرض ادا کریں ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں