اوکاڑہ، سانپ کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

منگل 14 مئی 2024 14:23

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) اوکاڑہ میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاں میں پیش آیا جہاں 3سالہ احتشام کو کھیلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

بچے کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں