اوکاڑہ، سانپ کے ڈسنے سے بچے کی ہلاکت، ڈاکٹر ملازمت سے برخاست

جمعرات 16 مئی 2024 17:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) اوکاڑہ میں سانپ کے ڈسنے سے 3 سال کے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کو ویکسین بروقت نہ لگانے پر ڈیوٹی ڈاکٹر فہیم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ناقص کارکردگی پر ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اویس انجم کو معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احتشام مسیح کو سانپ کے ڈسنے پر ورثاء تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لائے تھے۔انکوائری کے مطابق ڈاکٹر فہیم نے دستیابی کے باوجود ویکسین نہ لگائی جس سے بچہ جاں بحق ہوا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈی جی ہیلتھ کی ٹیم نے انکوائری کی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں