اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتار کر لئے ،

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) خطرناک ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتار۔تھانہ اے ڈویژن پولیس کی ایس ایچ او شاہد بھٹہ کی سربراہی میں بڑی کارروائی۔

(جاری ہے)

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث شاہد عرف روڈا ڈکیت گینگ کے 03 ارکان گرفتارملزمان کے قبضہ سے نقدی 4 لاکھ روپے، چھینی ہوئی 03 موٹر سایکلز، 06 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ اے ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ تھانہ اے ڈویژن پولیس کو شاباش دی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں