ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق

اتوار 19 مئی 2024 20:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ اہل محلہ اور پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خالد ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر راؤ شاہد کے گھر دن دیہاڑے آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر راؤ شاہد جاں بحق ہو گیا جبکہ اہل محلہ اور پولیس کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں