ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک،دو ڈاکوفرارہو نے میں کامیاب

جمعہ 24 مئی 2024 21:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر دیپالپور کی پولیس دو گرفتار ڈاکوؤں ناصر اور اورنگزیب کو ریکوری کر لئے لے جا رہی تھی کہ اچانک راستے میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گرفتار دو ڈاکو اورنگزیب اور ناصر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں