پنجگور بازار کے روڈوں کے کام میں تعطل پلانٹ لیبر کی عدم دستیابی تھا ، مسئلہ حل ہوگیا،ہفتے سے سڑکوں کی تعمیر کا کام باقاعدہ شروع کررہے ہیں، شہا ب مگسی

بدھ 15 مئی 2024 19:36

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ایکسئین روڑ پنجگور شہاب مگسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور بازار کے روڑوں کے کام میں تعطل پلانٹ لیبر کی عدم دستیابی تھا اب پلانٹ لیبر کے مسلے کو حل کردیا گیاہے ہفتے سے سڑکوں کی تعمیر کا کام باقاعدہ شروع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب آباد میں سڑک کی تعمیر کمپلیشن کی رقم کے لئے رکی ہوئی ہے معاوضہ کی رقم ملنے کے بعد غریب آباد روڑ کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام اسکیمیں معیار کے مطابق مقررہ پریڈ میں مکمل ہوجائیں تاکہ عوام ان سے استفادہ کریں ایکسئین شہاب مگسی نے رخشان برج کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ برج کا کام جون سے پہلے نمٹایا جائے گا متبادل راستہ بھی بنادیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تکلیف کا احساس ہے تاہم بعض چیزیں ٹیکنیکل ہوتی ہیں اور ان شاء اللہ جون سے پہلے تمام نامکمل کام مکمل کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں