ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی بلو چ پا ک ایران سر حدی علاقہ پید گی بارڈر کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پنجگور ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بلوچ نے پاک ایران سرحدی علاقہ چیدگی بارڈر اور تجارتی مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد شاہوانی سمیت دیگر افسران اور عمائدین ان کے ہمرا تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیدگی میں تجارتی سرگرمیوں اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور علاقے کے معتبرین اور سرحدی کمیٹی سے ملاقات کی۔

اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ دورے کے موقع پر سرحدی علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نے علاقے کے تاجروں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈر چیدگی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور بارڈر مارکیٹ کو آئندہ چند دنوں میں مکمل فعال بنائیں گے تاکہ یہاں تجارتی سرگرمیوں میں مذید تیزی آسکیں۔

اور یہاں کے مقامی تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڈھانے سے عوام کو معاشی طور پر بہترین ریلیف مل سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نے سرحدی علاقے میں قائم گیس آئر مکس پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں