لوئرمہمندیکہ غنڈبازارمیں سبزی منڈی کا افتتاح

بدھ 13 نومبر 2019 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ضلع مہمند یکہ غنڈبازارمیں محکمہ زراعت کا سبزی منڈی کا افتتاح‘ افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند نے کیا‘ بعد میں مقامی کاشتکاروں میں گندم کا تخم بھی تقسیم کیا گیا ‘ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند لوئر مہمند یکہ غنڈبازارمیں محکمہ زراعت کی جانب سے سبزی منڈی کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر افتخار علم نے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ضلع مہمند کی ہر تحصیل میں سبزی منڈی کا افتتاح کیاجائیگا، اس کے ساتھ ساتھ ہم سستے ریٹ پر انہیں ٹریکٹرزاوردیگرمشینری بھی فراہم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع مہمند میں جہاں پانی ہے وہاں پر مختلف پھلوں کے باغات لگانے کیلئے بھی کوشش کرینگے‘ اس طرح کے اقدامات سے یہاں کے مقامی کاشتکاروں اور سودگاروں کوروزگار بھی فراہم ہوگا‘ اور مقامی باشندوں کو سستے ریٹ پر سبزی اورفروٹ بھی دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں