پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے

منگل 7 مئی 2024 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے۔کامران خان کو30اپریل کو نامعلوم افرادنے گاڑی میں ڈال کرتھانہ فقیر آبادکی حدودسے اغواء کیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے مغوی کارکن اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ کامران خان اپنے گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کامران خان کے اہل خانہ کے مطابق کامران خان کو30اپریل کو نامعلوم افرادنے گاڑی میں ڈال کرتھانہ فقیر آبادکی حدودسے اغواء کیاتھا ۔

کامران خان کی اغوائیگی کے خلاف ان کے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ فقیر ابادمیں مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔ کامران کی مبینہ اغوائیگی کے خلاف ان کے اہلیہ نے پشاورہائی کورٹ میں بھی درخواست دائرکی تھی ۔ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل اور آئی جی پولیس سے 7 دن میں جواب طلب کیاتھا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق ایک دودن کے بعد تمام دوستوں کوکامران خان کی اغوائیگی کے واقعہ سے متعلق حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں