عیدالاضحیٰ ‘ پشاور کے مختلف بازاروں میں چھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی دکانوں میں خریداروں کا رش

پیر 20 اگست 2018 14:05

عیدالاضحیٰ ‘ پشاور کے مختلف بازاروں میں چھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی دکانوں میں خریداروں کا رش
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحیٰ کے موقع پر پشاور کے مختلف بازاروں میں چھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیاہے‘ لوگ اپنی آسانی کیلئے ان اوزاروں کو خریدرہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ چھریاں اور ٹوکے تیز کرنیوالی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیاہے‘ لوگوں کے مطابق چھریوں ‘ٹوکے اور مڈھی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہواہے‘ تاہم جانوروں کی قربانی کیلئے ان اوزاروں کو تیز کرنا بھی ضروری ہوتاہے‘ جبکہ اوزاوررکھنے والے دکانداروں کا کہناہے کہ دیگر اشیاء کی طرح ان ازواروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ‘ اس لیے انہیں مجبوراً انہی قیمتوں پر فروخت کرنا پڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں