وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے سی ایم ایس سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، ڈین فیکلٹی آف کمپیونٹگ ڈاکٹر زبیراصغر ،ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمیشن ڈاکٹر ثاقب خان ، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)ڈاکٹر محمد اعجاز خان سمیت شعبہ آئی ٹی کے متعلقہ سٹاف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کو لاگو ہونے یونیورسٹی کے مسائل ختم ہو جائیں گے کیونکہ اس سسٹم کے بعد اب ہرشعبہ جات کے ساتھ ساتھ ہر طالبعلم کی تمام تر تفصیل سب کے سامنے ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سسٹم کو لاگو کرنے پر میں ڈائریکٹر آئی ٹی سمیت تمام متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ گومل یونیورسٹی کے ترقی و خوشحالی میں تمام اساتذہ ، افسران اور ملازمین اپنا مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بس ایک کلک پر آپ کو کسی بھی طالبعلم کے حوالے سے تمام تر تفصیلات مل جائیں گی کہ وہ کس سمسٹر میں ہے اور اس نے کتنی فیس جمع کروائی ہے اور اس کے نتائج کی تفصیلات کیا ہیں اور اسی طرح شعبہ فنانس اور امتحانات کی تمام تر تفصیل بھی باآسانی مل سکے گی۔ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد اعجا ز خان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو سی ایم ایس کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب گومل یونیورسٹی کے شعبہ فنانس، امتحانات، ایڈمیشن سمیت تمام شعبہ جات کا نظام کمپیوٹرائزڈ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سسٹم کا لاگو کرنے کیلئے ہم نے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سرورلگائیں ہیں اور ہم نے اپنا نیٹ ورک ، سرور روم کو بھی اس کے ساتھ ساتھ دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق اپ ٹو ڈیٹ کیا ہے اور اس سی ایم سی کولوکل سرور پر چلانے کیلئے قائداعظم کیمپس اور مین کیمپس میں انٹرنیٹ کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی ۔سوائے ان کو جو یونیورسٹی سے باہر اس کو استعمال کریں گے تو ان کو انٹرنیٹ کی ضرورت پڑے گی۔

ڈاکٹر اعجا زخان نے مزید بتایاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر سی ایم ایس کیلئے سولر سسٹم لگایا ہے جس سے نہ صرف یہ سسٹم بلکہ پورا آئی ٹی سیکشن اسی سولر سسٹم پر چل رہا ہے۔جس سے بجلی کے بچت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو مالی بچت بھی ہو رہی ہ کیونکہ وائس چانسلر کا ویژن ہے کہ بجلی کی مد میں ہونیوالے اخراجات کو کم کرنے کیلئے سولر سسٹم لگائیں جائیںتاکہ بجلی کے بلوں سے بچا جائے اور یونیورسٹی کو مالی طور پر مستحکم کیا جائے جس کے لئے شعبہ آئی ٹی نے یہ اقدام اٹھا لیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں