نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، کمیونٹی کو شامل کرنے کا فیصلہ

پیر 12 نومبر 2018 18:20

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحتی مقامات دریافت کرنے اور اس میں کمیونٹی کوبھی ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میںشہریوں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اردگردکسی بھی خوبصورت سیاحتی مقام ، آبشار، پہاڑی ، پارک یا سیاحت کے نقطہ نظر سے کسی بھی پر فضاء مقام کی تصاویر متعلقہ لنک پر شیئر کریں جس کے بعد محکمہ سیاحت کے ماہرین کی رائے سے اس مقام کوخوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

پیر کے روز اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت شاہد زمان، منیجر مارکیٹنگ حسینہ شوکت اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ صوبے میں خوبصورت مقامات کی تلاش میں کمیونٹی کی خدمات سے بہتر اور خوبصورت مقامات کی تلاش میں مدد ملے گی ، صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے بعد ماہرین کی رائے سے ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس سے ان سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی پہنچ بھی ممکن ہو گی اور مقامی آبادی بھی مستفید ہو سکے گی ،'' سپاٹ آ سپاٹ ''کے نام سے شروع ہونیو الی اس مہم میں شہریوںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے خوبصورت مقامات ، آبشار ، پارک یا تاریخی مقامات کی چند تصاویر،گوگل کوآرڈینیٹز لوکیشن ، علاقے کا نام ،تحصیل یا ضلع اور اپنا نام اس لنک www.tckpbooking.com/spotaspotپر شیئر کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں