پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد

ہفتہ 4 مئی 2024 20:28

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں روبینہ سہیل بٹ اور چودھری سلیم جاوید جٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کے لئے نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اٹک سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے اس سینئر جیالے کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی سے پارٹی پنجاب میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ چیئرمین کا انتخاب کارکنوں کے لئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں