وزیراعلی خیبرپختونخو کی پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام پرمبارکباد

بدھ 20 مارچ 2019 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پرنٹ، الیکٹرانک ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد پر مشتمل نئی تنظیم -"پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن" (PNMA) کے قیام پر اس کے رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے نئی تنظیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات اورتمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے تنظیم کے چیئرمین، دیگر عہدیداروں اور صحافتی برادری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تنظیم میڈیا کے مسائل کی نشاندہی اور حل میں مؤثر ثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے حکومت خیبرپختونخوا کیطرف سے "پاکستان نیوز میڈیا ایسو سی ایشن" (PNMA) کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت معاشرے میں صحافتی برادری کے کردار کی معترف ہے اور ان کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آئندہ بھی مثبت صحافت کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں کاوشوں سے بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں