بے نظیر یونیورسٹی میں کلاس فورکی بھرتی سے متعلق کیس میں وائس چانسلر سمیت صوبائی حکومت کو نوٹس

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پشاورہائیکورٹ نے بے نظیر یونیورسٹی میں کلاس فورکی بھرتی سے متعلق کیس میں وائس چانسلر سمیت صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صاحبزادہ اسد نے پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کی سونا یوسف و دیگر نے یونیورسٹی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی پر پابندی کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھاملازمین کی جانب سے اعجاز صابی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں موقف اپنایاکہ سال 2017 میں ہمیں تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر لیا گیا اب مستقل ملازمت کیلئے ہم نے اپلائی کیا ہے یونیورسٹی کے اپنے بندے لگانے کیلئے چانسلر نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی، یونیورسٹی ایکٹ کے تحت چانسلر کے پاس اختیار نہیں،لوکل ایم پی اے کے حلقے میں یونیورسٹی کیمپس ہے اور گورنر خیبرپختونخوا نے ارباب وسیم ایم پی اے کو پابندی متعلق لیٹر بھی بھیجا، عدالت عالیہ میں گورنر کی جانب سے ایم پی اے کو بھیجا جانیوالا پابندی کا لیٹر بھی پیش کیاگیاوکیل نے مزیدبتایاکہ سیاسی اور من پسند افرادکو بھرتی کرنے کیلئے یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین کو نکالا جارہا ہے، یونیورسٹی ملازمین کے خلاف کارروائی نہ کرے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد سہیل صوبائی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے دلائل سننے کے بعد عدالت نے متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں