پی کی22بونیر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں نظر انداز کرنے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) عوامی نیشنل پارٹی نے بونیربیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں پی کی22بونیر کو نظر انداز کرنے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر ادیا ہے، توجہ دلاؤ نوٹس اے این پی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے جمع کرایا جس میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ بونیر میں بیوٹیفیکیشن کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے جو انتہائی احسن اقدام ہے تاہم بونیر جو تین صوبائی حلقوں پر مشتمل ہے اس میں پی کی22کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا جو غیر مناسب اور حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھے منتخب کیا لیکن اسے نظر انداز کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ، سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے محدود وسائل کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم اختیارات کا ناجائز استعمال ہے لہٰذا منٹخب نمائندے کی حیثیت سے حلقے کے عوام کے حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرنا اور پرامن احتجاج حقیقی نمائندگی کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کی حق تلفی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور ہمیشہ عوام کے حقوق کی وکالت کرتے رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں