شہر کے نواحی علاقوں میں امن و امان کے قیام اور مختلف جرائم کی سرکوبی کیلئے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

بدھ 18 ستمبر 2019 16:45

پشاور۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ایس پی رورل علی بن طارق نے شہر کے نواحی علاقوں میں امن و امان کے قیام اور مختلف جرائم کی سرکوبی کے لئے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے جس میں پی ایل سی ممبران، وامی نمائندوں، علاقہ عمائدین، ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین خان، ایس ایچ او ریگی ماڈل ٹاؤن میاں محب جان اور ایس ایچ او ناصر باغ امتیاز احمد سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے سٹریٹ کرائمز، ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کی خاطر رورل ڈویژن پولیس کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے علاقے میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پی ایل سی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ روز تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ امن و امان کے قیام، مختلف جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ایل سی ممبران، عوامی نمائندوں، سابقہ ناظمین، علاقہ عمائدین اور تاجروں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ایس پی رورل علی بن طارق کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین، ا یس ایچ او ریگی ماڈل ٹاؤن میاں محب جان اور ایس ایچ او ناصر باغ امتیاز احمد سمیت دیگر پولیس آفسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے رورل ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ قمار بازوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے ریگی سرکل میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے کارروائیوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ایس پی رورل نے واضح کیا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں پی ایل سی ممبران، منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے شرکاء سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تعاون کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا جس پر میٹنگ میں شریک افراد نے ہوائی فائرنگ، قمار بازی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہوئے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں