پیسکو خیبر سرکل کی کارروائی ،10 بجلی چور گرفتار

بدھ 26 فروری 2020 15:25

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پیسکوٹاسک فورسز خیبر سرکل کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز کے دوران10 افراد کے خلاف کنڈوں کے استعمال پرایف آئی آردرج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیسکو ترجمان کے مطابق نادہندہ گان سے 4 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ،260کنڈے ہٹائے گئے ہیں، کنڈوں کے استعمال پر1 ٹرانسفارمر کو منقطع کردیا گیا ہے،34 میٹروں کو پولوں پرشفٹ کردیا گیا ہے اور24 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف خیبر سرکل میں ایکسین صلاح الدین کی زیرنگرانی بڑا آپریشن کیا گیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں