سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ کاصوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کے مختلف سیکشنز کا معائنہ

اتوار 12 مئی 2024 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے سیکرٹری مطیع اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب کے ہمراہ صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ کھیل اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی رائے بھی دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا پورے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں