مشیر خزانہ خیبرپختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

امریکی قونصل جنرل کی کے پی حکومت کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی

منگل 14 مئی 2024 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواکو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مزمل اسلم نے کہاکہ کے پی حکومت صوبیکیزیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اورعوامی بہبود پرخرچ کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی سیاحت، معدنیات، جنگلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ اور رمضان پیکیج سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کو سراہا۔مشیر خزانہ اور امریکی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات میں چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی شریک تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں