حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں الٹراسائونڈ پرخاتون ٹیکنیشن کی تعیناتی کا مطالبہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:13

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے الٹراساونڈ پر میل ٹیکنیشن کی تعیناتی سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق دن کے وقت الٹراساونڈ کرانے کیلئے ڈیوٹی پر فی میل تعینات ہے تاہم سیکنڈ شیفٹ میں فی میل ٹیکنیشن کی چھٹی کے بعد الٹرا سائونڈ پرمیل ٹیکنیشن کی ڈیوٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خواتین مریضوں کی الٹراساونڈ میل ٹیکنیشن سے کرانے پر مریضوں کے لواحقین اور الٹراساونڈ سٹاف کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔

اس سلسلے میں مریض کے لواحقین نے صوبائی حکومت صحت اورہسپتال کے ڈی ایم ایس سے دن رات الٹراساونڈ پر خاتون ٹیکنیشن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات سے عوام مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں