حیات آباد میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، نواب خٹک

منگل 15 اکتوبر 2019 14:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) حیات آباد ریزیڈنس سوسائٹی کے صدر اور سابقہ ناظم حیات آباد نواب خٹک نے کہاہے کہ حیات آباد میں بڑی گاڑیوں اور ٹریلروں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے‘ اس حوالے سے ہم سابق ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہ حیات آباد ریزیڈنس سوسائٹی ہر اس اچھے کام کی حمایت کرے گی جو یہاں کے مکینوں کے مفاد میں ہو‘ انہوں نے کہاکہ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے حیات آباد کے رہائشیوں کو آمدورفت میں کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے ‘اکثر بڑی گاڑیوں کی وجہ سے سکول وکالج کے طلبہ کو بھی اپنے سکول اوقات کے دوران مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے‘لہٰذا پی ڈی اے اتھارٹی اس حوالے سے اقدامات اٹھاکر حیات آباد کے رہائشیوں کے مسائل دور کرے‘انہوں نے سو سائٹی کے تمام ممبران کو کہا کہ احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں