ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیراہتمام کھلی کچہری کل منعقدہوگی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء)ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیراہتمام عوامی مسائل کوان کی دہلیزپرحل کرنے کیلئے نوتھیہ قدیم کے علاقے میں کھلی کچہری کل بروز(ہفتہ) منعقدہوگی جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگرحکومتی محکمہ جات کے افسران موقع پرعوامی مسائل سنیں گے اوران حل کیلئے ہدایات جاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ درپیش مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری میںاپنی شرکت کویقینی بنائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں